عنوان ہو تم جاناں
اک بات پرانی ہے
جو تم کو سنانی ہے
دنیا سے چهپانی ہے
خلوت میں بتانی ہے
اک بار ملو ہم سے
کچھ بات کرو ہم سے
شاید کہ جهجک اترے
شاید کہ کلی چٹکے
اک بار کهلو ہم پر
پهر پهول کهلے کوئی
وہ پهول ہو چاہت کا
پهر تم کو بتائیں ہم
جو دل میں چهپایا ہے
راتوں کو نمازوں میں
ہر اشک بہایا ہے
پر داغِ ندامت سے
اِس دل کو بچایا ہے
ہر اشک یہ کہتا ہے
تم اپنی رفاقت کا
اعزاز مجهے بخشو
انجام ہو جو بھی پر
آغاز مجھے بخشو
پُر سوز سا دل ہوں میں
تم ساز مجھے بخشو
میں تم سے یہ کہتا ہوں
اس عمرِ رواں کے میں
جو پل بھی گزاروں گا
اس عمرِ رواں کے میں
ہر صفحے پہ لکهوں گا
اس عمر رواں کا ہی
عنوان ہو تم جاناں
عنوان ہو تم جاناں
جو تم کو سنانی ہے
دنیا سے چهپانی ہے
خلوت میں بتانی ہے
اک بار ملو ہم سے
کچھ بات کرو ہم سے
شاید کہ جهجک اترے
شاید کہ کلی چٹکے
اک بار کهلو ہم پر
پهر پهول کهلے کوئی
وہ پهول ہو چاہت کا
پهر تم کو بتائیں ہم
جو دل میں چهپایا ہے
راتوں کو نمازوں میں
ہر اشک بہایا ہے
پر داغِ ندامت سے
اِس دل کو بچایا ہے
ہر اشک یہ کہتا ہے
تم اپنی رفاقت کا
اعزاز مجهے بخشو
انجام ہو جو بھی پر
آغاز مجھے بخشو
پُر سوز سا دل ہوں میں
تم ساز مجھے بخشو
میں تم سے یہ کہتا ہوں
اس عمرِ رواں کے میں
جو پل بھی گزاروں گا
اس عمرِ رواں کے میں
ہر صفحے پہ لکهوں گا
اس عمر رواں کا ہی
عنوان ہو تم جاناں
عنوان ہو تم جاناں
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: