یہ دھوپ چھاؤں سی گردش جو روزگار میں ہے
یہ دھوپ چھاؤں سی گردش جو روزگار میں ہے
بہت کٹھن ہے مگر میرے اختیار میں ہے
اصیلِ حُسن کو صیقل نہ کر سکا میں کبھی
پہ کیا کروں کہ وہ بھی چشمِ اشکبار میں ہے
نیامِ شوق سے تسخیرِ کائنات ہوئی
یہاں جو بھی ہے، کسی نور کے مدار میں ہے
برائے ردِ جنوں تُو مجھے بھی رد کر دے
کہ میری اصل فقط تیرے اعتذار میں ہے
تمام شب میں نبرد آزما رہا خود سے
کہ جیسے کوئی کمی میرے اختصار میں ہے
بہت کٹھن ہے مگر میرے اختیار میں ہے
اصیلِ حُسن کو صیقل نہ کر سکا میں کبھی
پہ کیا کروں کہ وہ بھی چشمِ اشکبار میں ہے
نیامِ شوق سے تسخیرِ کائنات ہوئی
یہاں جو بھی ہے، کسی نور کے مدار میں ہے
برائے ردِ جنوں تُو مجھے بھی رد کر دے
کہ میری اصل فقط تیرے اعتذار میں ہے
تمام شب میں نبرد آزما رہا خود سے
کہ جیسے کوئی کمی میرے اختصار میں ہے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: