وقتِ موہوم سے معلوم نیا کیا کرنا
وقتِ موہوم سے معلوم نیا کیا کرنا
عرصۂ خواب کی ساعت ہے، بتا کیا کرنا
ایک دھاگے میں پرویا ہے خدا نے عالم
اِس کے ریشوں کو جدا، اور جدا کیا کرنا
میرے رستے میں یہ رستے، وہ سفر بے معنی
دوش بر اوجِ زماں ہوں، سو چلا کیا کرنا
میں جو لکھوں گا تو یکجائی پہ حرف آئے گا
مرتعش طیف ہے وہ، اُس پہ لکھا کیا کرنا
اِس کے ہونے میں ہی پنہائی نہاں ہے میری
یہ زماں ہے، وہ مکاں ہے، سو خلا کیا کرنا
اوجِ امکاں سے پرے، سارے جہانوں سے اُدھر
ایک عالم ہے، ہمیں اُس کا پتا کیا کرنا
اب ترا نام بھی لوں گا تو اذیت ہو گی
اب ترا اسمِ ثنا، رنگِ حنا کیا کرنا
جس کے ہونے کا تیقّن ہے نہ ہونے جتنا
اُس حسیں خواب کو آنکھوں سے جدا کیا کرنا
اب کہ وہ ساعتِ امکاں ہے نہ تجدیدِ خیال
پھر یوں آنکھوں سے سخن، دل سے دعا کیا کرنا
جس سے ٹھہرے ہوئی ماضی کا تعلق ہے بلالؔ
اُس پہ ہر بار نئی نظم کہا کیا کرنا
عرصۂ خواب کی ساعت ہے، بتا کیا کرنا
ایک دھاگے میں پرویا ہے خدا نے عالم
اِس کے ریشوں کو جدا، اور جدا کیا کرنا
میرے رستے میں یہ رستے، وہ سفر بے معنی
دوش بر اوجِ زماں ہوں، سو چلا کیا کرنا
میں جو لکھوں گا تو یکجائی پہ حرف آئے گا
مرتعش طیف ہے وہ، اُس پہ لکھا کیا کرنا
اِس کے ہونے میں ہی پنہائی نہاں ہے میری
یہ زماں ہے، وہ مکاں ہے، سو خلا کیا کرنا
اوجِ امکاں سے پرے، سارے جہانوں سے اُدھر
ایک عالم ہے، ہمیں اُس کا پتا کیا کرنا
اب ترا نام بھی لوں گا تو اذیت ہو گی
اب ترا اسمِ ثنا، رنگِ حنا کیا کرنا
جس کے ہونے کا تیقّن ہے نہ ہونے جتنا
اُس حسیں خواب کو آنکھوں سے جدا کیا کرنا
اب کہ وہ ساعتِ امکاں ہے نہ تجدیدِ خیال
پھر یوں آنکھوں سے سخن، دل سے دعا کیا کرنا
جس سے ٹھہرے ہوئی ماضی کا تعلق ہے بلالؔ
اُس پہ ہر بار نئی نظم کہا کیا کرنا
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: