اُس کے ہاتھوں میں بھی تیشہ نہ رہا میرے بعد
اُس کے ہاتھوں میں بھی تیشہ نہ رہا میرے بعد
کتنا خالی ہے کفِ دستِ حنا میرے بعد
میں فقیرانہ روش رکھتا تھا، سو چھوڑ دیا
اب اکیلا ہے محبت کا خدا میرے بعد
اتنا انجان نہ بن، صاف بتا دے مجھ کو
کس نے بخشی ترے ہاتھوں کو حنا میرے بعد؟
نم گرفتہ ہیں مری آنکھیں، عجب سوچ میں ہوں
کسے روئے گا سدا دشتِ بلا میرے بعد؟
کتنا بے صرفہ گیا گھر کا اجڑنا جاناں
وہ جو چاہت کا دیا تھا، وہ بجھا میرے بعد
دیکھنا! صحنِ چمن میں بھی خزاں چھائے گی
دیکھو! اس طرح سے آئے گی قضا میرے بعد
کتنا خالی ہے کفِ دستِ حنا میرے بعد
میں فقیرانہ روش رکھتا تھا، سو چھوڑ دیا
اب اکیلا ہے محبت کا خدا میرے بعد
اتنا انجان نہ بن، صاف بتا دے مجھ کو
کس نے بخشی ترے ہاتھوں کو حنا میرے بعد؟
نم گرفتہ ہیں مری آنکھیں، عجب سوچ میں ہوں
کسے روئے گا سدا دشتِ بلا میرے بعد؟
کتنا بے صرفہ گیا گھر کا اجڑنا جاناں
وہ جو چاہت کا دیا تھا، وہ بجھا میرے بعد
دیکھنا! صحنِ چمن میں بھی خزاں چھائے گی
دیکھو! اس طرح سے آئے گی قضا میرے بعد
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: