تیری خوشبو کو بھی زنجیر نہیں کر سکتا
تیری خوشبو کو بھی زنجیر نہیں کر سکتا
تیرا شاعر تری تعبیر نہیں کر سکتا
میری قسمت میں لکھا ہے شبِ وعدہ کی طرح
ایک لمحہ، جسے تعبیر نہیں کر سکتا
میری آنکھوں میں مرے خواب ہیں باقی جب تک
میرا دشمن مجھے تسخیر نہیں کر سکتا
اس سے بڑھ کر تو نہیں کوئی قیامت مجھ پر
کہ ترا عکس میں تصویر نہیں کر سکتا
اپنی ہی آگ میں جلنا تو ہے منظور مجھے
مگر اِس عشق کی تشہیر نہیں کر سکتا
تیرا شاعر تری تعبیر نہیں کر سکتا
میری قسمت میں لکھا ہے شبِ وعدہ کی طرح
ایک لمحہ، جسے تعبیر نہیں کر سکتا
میری آنکھوں میں مرے خواب ہیں باقی جب تک
میرا دشمن مجھے تسخیر نہیں کر سکتا
اس سے بڑھ کر تو نہیں کوئی قیامت مجھ پر
کہ ترا عکس میں تصویر نہیں کر سکتا
اپنی ہی آگ میں جلنا تو ہے منظور مجھے
مگر اِس عشق کی تشہیر نہیں کر سکتا
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: