میں نے بھی سوچ لیا تھا، نہیں ملنا اُس سے

میں نے بھی سوچ لیا تھا، نہیں ملنا اُس سے
"دل مگر اُس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی"

جب بھی چاہا تجھے الفاظ سے تعبیر کروں
میرے لفظوں نے معانی سے بغاوت کر دی

چھٹ گئے یار بھی، اغیار بھی ناراض ہوئے
تیری چاہت نے یہ کیسی مری قسمت کر دی

تُو نے ہر روز نیا زخم دیا ہے ہم کو
ہم نے ہر روز بیاں تازہ حکایت کر دی

اب غمِ ہجر بھی امرت کی طرح پیتا ہوں
تیری چاہت نے تو جینا میری عادت کر دی

اپنے پیکر کو سجایا کئی زخموں سے بلالؔ
اس طرح ہم نے ادا رسمِ محبت کر دی



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I