شبِ ظلمت کو نئی راہ دکھاتے ہوئے آئے

شبِ ظلمت کو نئی راہ دکھاتے ہوئے آئے
میرے احباب چراغوں کو بجھاتے ہوئے آئے

گرچہ تنہائی کے بینائی پہ پہرے تھے پہ ہم
اپنی آنکھوں میں ترے خواب سجاتے ہوئے آئے

زخم ہی زخم دیے تیغِ جگردار نے پر
ہم کو آنا تھا، سو ہم جان لٹاتے ہوئے آئے

یوں تو عشاق زمانے سے الگ رہتے ہیں
گرد اڑاتے ہوئے ہم جشن مناتے ہوئے آئے

صرف اس بات پہ پابندِ سلاسل ہوئے ہم
آئنہ اہلِ سیاست کو دکھاتے ہوئے آئے

عزم پختہ تھا، سو ہم خاک بسر لوگ بلالؔ
ہفت افلاک پہ بھی نقش بناتے ہوئے آئے



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I