راز ہوں راز ہی رہنا ہے مجھے
راز ہوں راز ہی رہنا ہے مجھے
کیوں کسی پر میں عیاں ہو جاؤں
اپنی ہستی کو چھپانے کے لئے
رقص کرتے ہی دھواں ہو جاؤں
اپنی سچائی کی عظمت کے لئے
میں سرِ نوکِ سناں ہو جاؤں
چاہنے والوں نے چاہا ہے کہ میں
قصۂ سود و زیاں ہو جاؤں
اب وہ عالم ہے کہ میں سوچتا ہوں
کیوں نہ دنیا سے نہاں ہو جاؤں
اس زمانے سے میں مایوس ہوں، سو
اپنی جانب نگراں ہو جاؤں
تیرے قصے کی طوالت کے لئے
میں حدیثِ دگراں ہو جاؤں
اپنے ہونے سے کروں صرفِ نظر
اب یہ خواہش ہے، گماں ہو جاؤں
تیری قربت ہو میسر مجھ کو
میں ترا نغمۂ جاں ہو جاؤں
حرمتِ حرف تری خاطر میں
آج بھی خوابِ گراں ہو جاؤں
وہ مجھے تحریر میں لایا نہ بلالؔ
سو میں ہی حرفِ بیاں ہو جاؤں
کیوں کسی پر میں عیاں ہو جاؤں
اپنی ہستی کو چھپانے کے لئے
رقص کرتے ہی دھواں ہو جاؤں
اپنی سچائی کی عظمت کے لئے
میں سرِ نوکِ سناں ہو جاؤں
چاہنے والوں نے چاہا ہے کہ میں
قصۂ سود و زیاں ہو جاؤں
اب وہ عالم ہے کہ میں سوچتا ہوں
کیوں نہ دنیا سے نہاں ہو جاؤں
اس زمانے سے میں مایوس ہوں، سو
اپنی جانب نگراں ہو جاؤں
تیرے قصے کی طوالت کے لئے
میں حدیثِ دگراں ہو جاؤں
اپنے ہونے سے کروں صرفِ نظر
اب یہ خواہش ہے، گماں ہو جاؤں
تیری قربت ہو میسر مجھ کو
میں ترا نغمۂ جاں ہو جاؤں
حرمتِ حرف تری خاطر میں
آج بھی خوابِ گراں ہو جاؤں
وہ مجھے تحریر میں لایا نہ بلالؔ
سو میں ہی حرفِ بیاں ہو جاؤں
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: