پھر شوقِ محبت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
پھر شوقِ محبت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
اک پل کی حماقت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
جو حلقۂ عشاق میں پہچان بنی تھی
اس شعر کی دولت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
ہاں شوقِ قدم بوسی روایت ہے ہماری
اس زندہ روایت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
اوروں سے ہو کیسے گلہ، جب شہرِ ضیا٭ کو
اپنوں کی سیاست نے کہیں کا نہیں چھوڑا
پہلے تو فقط دن کے فسانے تھے مگر اب
راتوں کی ریاضت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
ایمان کی امانت بھی تو سنبھلی نہیں ہم سے
اس میں بھی خیانت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
٭ روشنیوں کا شہر کراچی
اک پل کی حماقت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
جو حلقۂ عشاق میں پہچان بنی تھی
اس شعر کی دولت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
ہاں شوقِ قدم بوسی روایت ہے ہماری
اس زندہ روایت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
اوروں سے ہو کیسے گلہ، جب شہرِ ضیا٭ کو
اپنوں کی سیاست نے کہیں کا نہیں چھوڑا
پہلے تو فقط دن کے فسانے تھے مگر اب
راتوں کی ریاضت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
ایمان کی امانت بھی تو سنبھلی نہیں ہم سے
اس میں بھی خیانت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
٭ روشنیوں کا شہر کراچی
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: