پھر شام ہوئی اور ڈرانے مجھے آئے

پھر شام ہوئی اور ڈرانے مجھے آئے
مدھم سی شفق اور یہ ڈھلتے ہوئے سائے

تم چاند کی کرنوں کو سنبھالے ہوئے رکھو
وہ نور کی صورت سرِ محرابِ دعا آئے

ڈھائے ہیں کئی گھر بھی سرِ ساحل مگر اے دل
اِن تیز ہواؤں نے کئی نقش بنائے

لفظوں کا اجالا ہے جو تم دیکھ رہے ہو
خوشبو سی سماعت ہے، تمہیں کون بتائے

اک حبس کا عالم ہے سرِ صفحۂ آفاق
اور سیلِ جنوں موتی تہِ آب لٹائے

اک درد کے رشتے میں پروئے ہوئے دونوں
اور روح کی آواز کہ میلہ سا لگائے

احساسِ تمنا بھی تو باقی نہیں ورنہ
زندانیِ شب نے تو کئی حشر جگائے

"یہ ابر کا ٹکڑا تو گریزاں رہا مجھ سے"
جس ابر کی خاطر میں نے گھر بار لٹائے



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I