پھر دل میں سلگ اٹھی زنجیر کی خواہش
پھر دل میں سلگ اٹھی زنجیر کی خواہش
اب خواب ہیں مطلوب نہ تعبیر کی خواہش
پاگل دلِ ناداں تھا کہ کرتا رہا شب بھر
خوابوں کی حویلی میں کسی ہیر کی خواہش
یہ بارِ محبت تو سنبھالے نہیں سنبھلا
اور اُس پہ سوا سلسلۂ میرؔ کی خواہش
ناداں تھے وہ انسان، جو ڈھاتے رہے دیوار
معمار تو کرتا رہا تعمیر کی خواہش
رہتا ہوں مقامِ مہ و انجم سے بھی آگے
پر دل میں ہے کچھ اور بھی تسخیر کی خواہش
اب خواب ہیں مطلوب نہ تعبیر کی خواہش
پاگل دلِ ناداں تھا کہ کرتا رہا شب بھر
خوابوں کی حویلی میں کسی ہیر کی خواہش
یہ بارِ محبت تو سنبھالے نہیں سنبھلا
اور اُس پہ سوا سلسلۂ میرؔ کی خواہش
ناداں تھے وہ انسان، جو ڈھاتے رہے دیوار
معمار تو کرتا رہا تعمیر کی خواہش
رہتا ہوں مقامِ مہ و انجم سے بھی آگے
پر دل میں ہے کچھ اور بھی تسخیر کی خواہش
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: