اونچا ہے مرا سر کہ میں مقتل میں کھڑا ہوں
اونچا ہے مرا سر کہ میں مقتل میں کھڑا ہوں
سچ بول کے احساس کے سینے میں چبھا ہوں
اک پل کی تو مہلت مجھے دے دے غمِ دنیا
میں جامِ وفا پی کے عجب مست ہوا ہوں
آنکھوں میں دہکتے ہوئے خوابوں کی قسم ہے
سو بار میں اپنی ہی تمنا میں جلا ہوں
جس شہر کے سب لوگ ہیں کردار سے عاری
اُس شہر کی اجڑی ہوئی مایوس فضا ہوں
اتنا تو کم از کم شبِ ہجراں کا صلا دے
بس ایک نظر دیکھ، ترا بندِ قبا ہوں
احساسِ مآلِ غمِ دل ہو بھی تو پھر کیا
اک عمر گزاری ہے، جلا ہوں نہ بجھا ہوں
اب ہجر کی راتیں بھی حسیں ہیں مرے دم سے
میں ہجر کی راتوں میں نگینے سا جڑا ہوں
یہ مان چکا تُو مرا کچھ بھی نہیں لیکن
پاگل سا میں ابھی تری چوکھٹ پہ پڑا ہوں
جو بھی ہو خطائے دلِ ناداں، نہیں معلوم
بس اتنا ہے معلوم کہ میں تجھ پہ فدا ہوں
میں کس کو بتاؤں، جو حالت ہے مرے دل کی
خوش ہوں میں بظاہر، پہ بہت ٹوٹا ہوا ہوں
کچھ شک نہیں اِس میں کہ مَیں دنیائے سخن میں
اقبالؔ کا پیرو ہوں تو غالبؔ پہ فدا ہوں
سچ بول کے احساس کے سینے میں چبھا ہوں
اک پل کی تو مہلت مجھے دے دے غمِ دنیا
میں جامِ وفا پی کے عجب مست ہوا ہوں
آنکھوں میں دہکتے ہوئے خوابوں کی قسم ہے
سو بار میں اپنی ہی تمنا میں جلا ہوں
جس شہر کے سب لوگ ہیں کردار سے عاری
اُس شہر کی اجڑی ہوئی مایوس فضا ہوں
اتنا تو کم از کم شبِ ہجراں کا صلا دے
بس ایک نظر دیکھ، ترا بندِ قبا ہوں
احساسِ مآلِ غمِ دل ہو بھی تو پھر کیا
اک عمر گزاری ہے، جلا ہوں نہ بجھا ہوں
اب ہجر کی راتیں بھی حسیں ہیں مرے دم سے
میں ہجر کی راتوں میں نگینے سا جڑا ہوں
یہ مان چکا تُو مرا کچھ بھی نہیں لیکن
پاگل سا میں ابھی تری چوکھٹ پہ پڑا ہوں
جو بھی ہو خطائے دلِ ناداں، نہیں معلوم
بس اتنا ہے معلوم کہ میں تجھ پہ فدا ہوں
میں کس کو بتاؤں، جو حالت ہے مرے دل کی
خوش ہوں میں بظاہر، پہ بہت ٹوٹا ہوا ہوں
کچھ شک نہیں اِس میں کہ مَیں دنیائے سخن میں
اقبالؔ کا پیرو ہوں تو غالبؔ پہ فدا ہوں
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: