میں ہمہ وقت رہا گم شدہ اپنے جنوں میں

میں ہمہ وقت رہا گم شدہ اپنے جنوں میں
تُو بھی کمزور ارادوں کا خدا تھا کل شب

اب تو وہ ساعتِ معلوم بھی معلوم نہیں
میں نے جس وقت تجھے اپنا کہا تھا کل شب

جس سے کُل عالمِ امکان پریشان تھا، وہ
شورِ گریہ مرے اندر سے اٹھا تھا کل شب

کس سے اُس پار سے آواز لگائی مجھ کو
کون اسرارِ جہاں کھول رہا تھا کل شب

کس نے اِس دشتِ تحیر کو اجالے رکھا
کون اشعار کے پردے میں چھپا تھا کل شب



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I