کچھ ایسی اب کے چلی شہر میں ہوائے ہجر

کچھ ایسی اب کے چلی شہر میں ہوائے ہجر
پناہ مانگتے ہیں سب ہی مبتلائے ہجر

کچھ اِس طرح ہوا آغازِ ابتلائے ہجر
کہ اوڑھ لی ہے ستاروں نے بھی ردائے ہجر

بحالتِ رہِ گم گرداں، اے مسیحا مرے!
فقیر دے کے گیا تھا مجھے دعائے ہجر

کتاب عشق کا ہر حرف زہر لگتا ہے
کہ گونجتی ہے مری روح میں نوائے ہجر

میں ترے عشق کے دریا کو پار کر کے اب
اڑا رہا ہوں فضاؤں میں خاک پائے ہجر

ترے وصال کی ساری تمازتوں کے بعد،
جلا سکے گا تو آئے مجھے جلائے ہجر

یہ کون ہجر زدہ ہے جو کہہ رہا ہے بلالؔ
یہ وارداتِ محبت ہے ماورائے ہجر



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I