یزیدِ وقت نے جب بھی فجورِ عام کیا
یزیدِ وقت نے جب بھی فجورِ عام کیا
میانِ بزم سجا دی ہے کربلا ہم نے
تمام عمر کی پونجی لٹا کے آئے ہیں
مگر حسین! ترا غم بچا لیا ہم نے
تمام شہر کے رستے دھواں دھواں تھے مگر
جلا رکھا تھا ترے نام کا دیا ہم نے
فرودِ زیست کی الجھی ہوئی کہانی تھی
سو اس کہانی کو بے عنواں ہی رکھا ہم نے
درودِ پاک کی کلیاں پلک پلک پہ لئے
درِ حضورﷺ پہ مانگی ہے ہر دعا ہم نے
وہ ایک شعر جو تجھ کو سنا نہیں پائے
برنگِ آب، بدوشِ ہوا لکھا ہم نے
میانِ بزم سجا دی ہے کربلا ہم نے
تمام عمر کی پونجی لٹا کے آئے ہیں
مگر حسین! ترا غم بچا لیا ہم نے
تمام شہر کے رستے دھواں دھواں تھے مگر
جلا رکھا تھا ترے نام کا دیا ہم نے
فرودِ زیست کی الجھی ہوئی کہانی تھی
سو اس کہانی کو بے عنواں ہی رکھا ہم نے
درودِ پاک کی کلیاں پلک پلک پہ لئے
درِ حضورﷺ پہ مانگی ہے ہر دعا ہم نے
وہ ایک شعر جو تجھ کو سنا نہیں پائے
برنگِ آب، بدوشِ ہوا لکھا ہم نے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: