جن کے انداز تھے ساون کی گھٹاؤں والے
جن کے انداز تھے ساون کی گھٹاؤں والے
اب کہاں لوگ وہ مخمور اداؤں والے
جن کے لہجے میں سدا پیار بسا کرتا تھا
ان کے تیور بھی ہوئے سرد ہواؤں والے
اس نے تعبیر کی خاطر مری آنکھیں لے کر
اُن میں سب رنگ بھرے زرد خلاؤں والے
اُس کا ہر دکھ مری قسمت میں لکھا جائے بلالؔ
جس کی خاطر لکھے اشعار دعاؤں والے
اب کہاں لوگ وہ مخمور اداؤں والے
جن کے لہجے میں سدا پیار بسا کرتا تھا
ان کے تیور بھی ہوئے سرد ہواؤں والے
اس نے تعبیر کی خاطر مری آنکھیں لے کر
اُن میں سب رنگ بھرے زرد خلاؤں والے
اُس کا ہر دکھ مری قسمت میں لکھا جائے بلالؔ
جس کی خاطر لکھے اشعار دعاؤں والے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: