جب بھی چاہا، انہیں لے جائے گا
جب بھی چاہا، انہیں لے جائے گا
میرے سب خواب امانت اُس کی
چاند کے ساتھ سفر کا سن کر
چونک اٹھے گی سماعت اُس کی
ریزہ ریزہ مری دنیا مٹی
شیشہ شیشہ ہے محبت اُس کی
مفلسی وجہ بنی ہے ورنہ
اتنی ارزاں نہ تھی قیمت اُس کی
خود کو ہارا تو یہ جانا میں نے
جیت جانا تو تھی عادت اُس کی
وسعتِ ریگِ رواں قدموں میں
یہ عنایت ہے کہ نعمت اُس کی
شب فرقت کے اندھیروں میں بلالؔ
میں نے مانگی ہے رفاقت اُس کی
میرے سب خواب امانت اُس کی
چاند کے ساتھ سفر کا سن کر
چونک اٹھے گی سماعت اُس کی
ریزہ ریزہ مری دنیا مٹی
شیشہ شیشہ ہے محبت اُس کی
مفلسی وجہ بنی ہے ورنہ
اتنی ارزاں نہ تھی قیمت اُس کی
خود کو ہارا تو یہ جانا میں نے
جیت جانا تو تھی عادت اُس کی
وسعتِ ریگِ رواں قدموں میں
یہ عنایت ہے کہ نعمت اُس کی
شب فرقت کے اندھیروں میں بلالؔ
میں نے مانگی ہے رفاقت اُس کی
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: