اس دل کی بند کتابوں میں، کوئی شخص تمہارے بعد نہیں

میرے خوابوں پہ جو قابض ہو، ایسا تو کوئی صیّاد نہیں
اُس شخص پہ لکھنے بیٹھا جب اک پل میں صدیاں بیت گئیں
کب دن ڈوبا اور رات ڈھلی، کچھ ہوش نہیں، کچھ یاد نہیں
تیرا رستہ تکتے تکتے یہ آنکھیں بھی ویران ہوئیں
تری یاد کی سندر مورت بھی اب اس دل میں آباد نہیں
تھا ایک زمانہ اجلا سا، جب لوگ بھی سارے سچے تھے
اب بات ہے دنیا داری کی، کوئی قیس نہیں، فرہاد نہیں

Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: