اس بار سمندر کا کنارہ بھی نہیں تھا
اس بار سمندر کا کنارہ بھی نہیں تھا
اور مجھ کو پلٹ جانے کا یارا بھی نہیں تھا
کیوں آج مرے حق میں وہ دیتا ہے گواہی
اُس نے تو کبھی مجھ کو پکارا بھی نہیں تھا
جس رات جدا ہو کے نئی سمت چلے تھے
اُس رات فلک پر کوئی تارا بھی نہیں تھا
جو شب کی ریاضت میں تجھے مانگ رہا ہے
خود سر تھا وہ اتنا، کبھی ہارا بھی نہیں تھا

Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: