ہے ترا ہجر مسلسل مری وحشت کے لئے

ہے ترا ہجر مسلسل مری وحشت کے لئے
رقص کرتے ہوئے اک تازہ قیامت کے لئے

تجھ کو ہارا تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
جیت کس قدر ضروری ہے محبت کے لئے

اب نہ ہاتھوں کی لکیروں پہ یقیں رکھوں گا
اب نہ قسمت مجھے پائے گی ہزیمت کے لئے

کتنے رنگوں میں تجھے نظم کیا ہے میں نے!
کیا نہ سوچا ہے فقط حرفِ شکایت کے لئے

حسن اور عشق کی اِس معرکہ آرائی میں
لفظ بولیں گے مگر کس کی حمایت کے لئے

ہم کہ تجھ سے تری آنکھوں کا پتہ پوچھتے ہیں
ایک بھٹکے ہوئے آہو کی سکونت کے لئے

اُس پہ یکتائی کا احساس ہے غالب ورنہ
میں بلالؔ آپ بکھر جاتا ہوں وسعت کے لئے



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I