دل گرفتہ ہی سہی، بزم سجا لی جائے
دل گرفتہ ہی سہی، بزم سجا لی جائے
کوئی تدبیر کرو، عید منا لی جائے
رسمِ احساسِ محبت کا تقاضا ہے یہی
آج پھر درد کی قندیل جلا لی جائے
دشمنِ جاں سے ملاقات بھی کرنی ہے ضرور
یارو سوچو کہ کوئی راہ نکالی جائے
کس کا نیلام ہو پھر شہرِ ہوس میں امشب
کس کی عزت سرِ بازار اچھالی جائے
آؤ اجڑے ہوئے شہروں سے نکل کر دیکھیں
آؤ سر سبز فضاؤں کی ہوا لی جائے
ایسے ماحول میں گھٹ گھٹ کے نہ مر جائیں ہم
کوئی تدبیر کرو، شہر کا والی جائے
رب کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں اے لوگو
اب تو ان شاہوں کی یہ خام خیالی جائے
کوئی تدبیر کرو، عید منا لی جائے
رسمِ احساسِ محبت کا تقاضا ہے یہی
آج پھر درد کی قندیل جلا لی جائے
دشمنِ جاں سے ملاقات بھی کرنی ہے ضرور
یارو سوچو کہ کوئی راہ نکالی جائے
کس کا نیلام ہو پھر شہرِ ہوس میں امشب
کس کی عزت سرِ بازار اچھالی جائے
آؤ اجڑے ہوئے شہروں سے نکل کر دیکھیں
آؤ سر سبز فضاؤں کی ہوا لی جائے
ایسے ماحول میں گھٹ گھٹ کے نہ مر جائیں ہم
کوئی تدبیر کرو، شہر کا والی جائے
رب کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں اے لوگو
اب تو ان شاہوں کی یہ خام خیالی جائے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: