دل بھٹکتا ہی رہا خوابوں میں کیا جانے کہاں
دل بھٹکتا ہی رہا خوابوں میں کیا جانے کہاں
میں مگر آج بھی اوقات سے باہر نہ گیا
قوم تو پہنچی ستاروں پہ ترقی کر کے
اور تُو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا
دودھ کی نہر وہی، میرؔ کے اشعار وہی
میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا
میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں
رند آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا
میں مگر آج بھی اوقات سے باہر نہ گیا
قوم تو پہنچی ستاروں پہ ترقی کر کے
اور تُو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا
دودھ کی نہر وہی، میرؔ کے اشعار وہی
میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا
میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں
رند آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: