چراغ لے کے نکلنا یا شب بسر کرنا
چراغ لے کے نکلنا یا شب بسر کرنا
جو راس آئے، وہی کام عمر بھر کرنا
مرے غنیم! یہی میرے حق میں بہتر ہے
حروفِ آگہی لاؤں تو دربدر کرنا
فراتِ تشنہ لبی تیرے در پہ آئے گا
حریمِ شوق کا سامان مختصر کرنا
ہوا کو گردِ سفر کا ملال پہنا کر
جبینِ دشت کو اشکوں سے بارور کرنا
مری متاع ہے پیراہنِ وصال مرا
مری متاع مرے بعد معتبر کرنا
مسافتِ شبِ ظلمت میں جگنوؤں کی طرح
حریمِ ذات میں شعلہ فشاں سحر کرنا
ریاضتوں کی طلب ہے نہ مال و زر چاہوں
بس اک نگاہِ کرم میرے حال پر کرنا
جو راس آئے، وہی کام عمر بھر کرنا
مرے غنیم! یہی میرے حق میں بہتر ہے
حروفِ آگہی لاؤں تو دربدر کرنا
فراتِ تشنہ لبی تیرے در پہ آئے گا
حریمِ شوق کا سامان مختصر کرنا
ہوا کو گردِ سفر کا ملال پہنا کر
جبینِ دشت کو اشکوں سے بارور کرنا
مری متاع ہے پیراہنِ وصال مرا
مری متاع مرے بعد معتبر کرنا
مسافتِ شبِ ظلمت میں جگنوؤں کی طرح
حریمِ ذات میں شعلہ فشاں سحر کرنا
ریاضتوں کی طلب ہے نہ مال و زر چاہوں
بس اک نگاہِ کرم میرے حال پر کرنا
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: