چنچل متوالی راتوں میں، مَیں یاد آؤں گا
چنچل متوالی راتوں میں، مَیں یاد آؤں گا
بن بادل کی برساتوں میں، مَیں یاد آؤں گا
بھیگی شامیں، ٹھنڈی راتیں اور ناداں سوچیں
وصل کی ساری سوغاتوں میں، مَیں یاد آؤں گا
پہلے ضبط کے سارے بندھن ٹوٹیں گے اور پھر
کِن مِن کِن مِن برساتوں میں، مَیں یاد آؤں گا
رنگِ حنا چمکے گا جب اِن ریشمی ہاتھوں میں
دیکھنا تب تم اِن ہاتھوں میں، مَیں یاد آؤں گا
پت جھڑ کا ساون جب تم سے ملنے آئے گا
تنہائی کے جگراتوں میں، مَیں یاد آؤں گا

Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: