بوجھل سی طبیعت ہے، کوئی کام نہیں ہے

بوجھل سی طبیعت ہے، کوئی کام نہیں ہے
وہ زہرہ جبیں آج سرِ بام نہیں ہے

حیرت سے مجھے تکتے ہیں کیوں میرِ سرِ دار؟
حصے میں مرے کیا کوئی دشنام نہیں ہے

ہر رات یہ آتے ہیں چراغوں کو بجھانے
کیا شہر کے لوگوں کو کوئی کام نہیں ہے

پھرتے تھے جو ساقی بنے ہر بزم میں تیری
ہونٹوں پہ اب اُن کے بھی کوئی جام نہیں ہے

بے چین طبیعت ہے محبت کے سبب سے
گھر ہو یا قفس ہو، مجھے آرام نہیں ہے

یہ شامِ تلطّف ہے بلالؔ اُس کے کرم سے
جو حُسن میں یکتا ہے مگر عام نہیں ہے



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I