بیقراری سی بیقراری ہے
"بیقراری سی بیقراری ہے"
آج کل کیسی سوگواری ہے
ہو کسی اور کا گزر کیسے
دل کی دنیا فقط تمہاری ہے
شاید اب کوئی کام بن جائے
دل کی دنیا سے استواری ہے
آج تو چاند بھی نہیں نکلا
آج کی رات کتنی بھاری ہے
آج بھی میں تڑپ رہا ہوں مگر
آج بھی تم سے میری یاری ہے
معرکہ عقل و دل کا جب بھی ہوا
عقل ہر بار دل سے ہاری ہے
کہنے کو چند سانس ہیں لیکن
زندگی بھر کی قرض داری ہے
آج کل کیسی سوگواری ہے
ہو کسی اور کا گزر کیسے
دل کی دنیا فقط تمہاری ہے
شاید اب کوئی کام بن جائے
دل کی دنیا سے استواری ہے
آج تو چاند بھی نہیں نکلا
آج کی رات کتنی بھاری ہے
آج بھی میں تڑپ رہا ہوں مگر
آج بھی تم سے میری یاری ہے
معرکہ عقل و دل کا جب بھی ہوا
عقل ہر بار دل سے ہاری ہے
کہنے کو چند سانس ہیں لیکن
زندگی بھر کی قرض داری ہے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: