عذاب آشنا چہرہ لئے جو پھرتا ہے
عذاب آشنا چہرہ لئے جو پھرتا ہے
ہیں اس کے واسطے دنیا میں الفتیں بیکار
بساط دل پہ جو لکھی ہو ہار قسمت میں
جنونِ عشق کی پھر ساری حالتیں بیکار
غریبِ شہر ہو مفلس جو پاؤں سے سر تک
امیرِ شہر کی ساری سخاوتیں بیکار
کبھی ملو تو سبھی زنگ اتار کے ملنا
محبتوں میں ہیں جاناں عداوتیں بیکار
خیال و خواب کی دنیا مثال اُس سے ہے
وہ چشم ناز نہیں ہو تو نسبتیں بیکار
ہیں اس کے واسطے دنیا میں الفتیں بیکار
بساط دل پہ جو لکھی ہو ہار قسمت میں
جنونِ عشق کی پھر ساری حالتیں بیکار
غریبِ شہر ہو مفلس جو پاؤں سے سر تک
امیرِ شہر کی ساری سخاوتیں بیکار
کبھی ملو تو سبھی زنگ اتار کے ملنا
محبتوں میں ہیں جاناں عداوتیں بیکار
خیال و خواب کی دنیا مثال اُس سے ہے
وہ چشم ناز نہیں ہو تو نسبتیں بیکار
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: