اب تو ہر سمت فرشتے نظر آتے ہیں مجھے

اب تو ہر سمت فرشتے نظر آتے ہیں مجھے
کیا مرے دیس میں بستا کوئی انسان بھی ہے!

مجھ کو صحرا کا گماں ہوتا ہے جس گھر پر، وہی
میرے ماں باپ کے ہونے سے گلستان بھی ہے

ایک تو چاند فلک پر نہیں آیا جاناں
اور پھر آج ہی خالی مرا دالان بھی ہے

اے رفو گر! ترے اِس فعل پہ حیرت ہے مجھے
صرف دامن پہ رفو! چاک گریبان بھی ہے

آج اِس گھر کے نئے طرزِ حکومت سے بلالؔ
میں بھی افسردہ ہوں، خائف مرا مہمان بھی ہے



Enjoy Reading This Article?

Here are some more articles you might like to read next:

  • How Machines Learn to Rebuild Particle Showers
  • Dark Matter: Evidence, Classification and Candidates
  • Evolution History of Universe: From 10 Seconds to 10 Billion Years
  • Evolution History of Universe: A Story from Zero to Ten Seconds
  • Causal Metric Hypothesis–I