آؤ روٹھے ہوئے لوگوں کو منائیں ہم بھی
آؤ روٹھے ہوئے لوگوں کو منائیں ہم بھی
دہر میں دیپ محبت کے جلائیں ہم بھی
ہاں کسی روز بنیں اپنی ہی راہوں کا غبار
ہاں کسی روز سنیں اپنی صدائیں ہم بھی
خود ہمیں کو نہ رہے یاد، پھر اس دنیا میں
کیا تعجب کہ تجھے بھول نہ جائیں ہم بھی
اب کئی روز ہوئے، کھیل تماشا ہوا ختم
آؤ اب دیپ وفاؤں کے جلائیں ہم بھی
ہو کوئی شعر غزل کا کہ رباعی کوئی
اب اگر آ ہی گئے ہیں تو سنائیں ہم بھی
دہر میں دیپ محبت کے جلائیں ہم بھی
ہاں کسی روز بنیں اپنی ہی راہوں کا غبار
ہاں کسی روز سنیں اپنی صدائیں ہم بھی
خود ہمیں کو نہ رہے یاد، پھر اس دنیا میں
کیا تعجب کہ تجھے بھول نہ جائیں ہم بھی
اب کئی روز ہوئے، کھیل تماشا ہوا ختم
آؤ اب دیپ وفاؤں کے جلائیں ہم بھی
ہو کوئی شعر غزل کا کہ رباعی کوئی
اب اگر آ ہی گئے ہیں تو سنائیں ہم بھی
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: