آج موسم بھی عجب موسم ہے
آج موسم بھی عجب موسم ہے
تیری قربت کا سبب موسم ہے
ہے تکلم بھی زمانوں پہ محیط
اور تری جنبشِ لب موسم ہے
اب تو وحشت کو قرار آ جائے
داورا! نوحہ بہ لب موسم ہے
جب سے اتری ہے خموشی مجھ میں
تب سے محرومِ طرب موسم ہے
تیری قربت کا سبب موسم ہے
ہے تکلم بھی زمانوں پہ محیط
اور تری جنبشِ لب موسم ہے
اب تو وحشت کو قرار آ جائے
داورا! نوحہ بہ لب موسم ہے
جب سے اتری ہے خموشی مجھ میں
تب سے محرومِ طرب موسم ہے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: