آگ ہے سلسلہ محبت کا
آگ ہے سلسلہ محبت کا
اور یہی آگ میرا حاصل ہے
کچھ مری گفتگو بھی مبہم ہے
کچھ جواب اُس کا بھی مدلل ہے
سرحدِ جسم ڈھا تو دوں لیکن
درمیاں اک زمانہ حائل ہے
بات غیروں کی ہے مگر پھر بھی
دوستا! تیرا ذکر شامل ہے
عمر کٹتی ہی جا رہی ہے بلال
اور مرا عشق نا مکمل ہے
اور یہی آگ میرا حاصل ہے
کچھ مری گفتگو بھی مبہم ہے
کچھ جواب اُس کا بھی مدلل ہے
سرحدِ جسم ڈھا تو دوں لیکن
درمیاں اک زمانہ حائل ہے
بات غیروں کی ہے مگر پھر بھی
دوستا! تیرا ذکر شامل ہے
عمر کٹتی ہی جا رہی ہے بلال
اور مرا عشق نا مکمل ہے
Enjoy Reading This Article?
Here are some more articles you might like to read next: